کشمیر : ضلع پونچھ میں بس کھائی میں گرپڑی ، 13 افراد ہلاک

جموں ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک پاسنجر بس گہری کھائی میں گر پڑی جس کے نتیجہ میں بشمول 4 خواتین اور کمسن 13 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک 42 نشستی پاسنجر بس لوران سے پونچھ جارہی تھی کہ ایک موڑ پر ڈرائیور گاڑی پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور 100 میٹر گہری کھائی میں پگر پڑی جس کے نتیجہ میں 13 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ 5 افراد کی موقع حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی اور باقی 8 افراد کی دواخانہ پہنچنے کے بعد موت ہوئی۔ 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جموں و کشمیر گورنر ستیہ پال ملک نے اس حادثہ پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔