ممبئی۔کرشمہ کپور اوران کے دوست سندیپ توشنیوال کے مبینہ طلاق کو قطعیت دئے جانے کے بعددونوں کی شادی کے متعلق انڈسٹری کے اندر ہی کافی چرچا چل رہا ہے۔خبروں کے مطابق کرشمہ او ر سندیپ کچھ سالوں سے ساتھ رہ رہے ہیں‘ اور وہ دونوں بہت جلد شادی بھی کرلیں گے۔
ایک تقریب کے دوران جب ان سے اس خوشخبری کے متعلق پوچھا گیا تو ‘ لولو نے اس سوال کو اپنے بھانجے تیمور علی خان کی سالگرہ کی خوش کا حوالہ دیتے ہوئے ٹال دیا۔کرشمہ نے اپنی ذاتی زندگی کے متعلق کوئی بات نہیں کی اور اس تقریب کے متعلق کوئی تبصرہ کیا۔
جب کرشمہ کے والد رندھیر کپور سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے ایک نامور روزنامہ سے کہاکہ ’’ اگر وہ شادی کرنا چاہتی ہے تو میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں۔
وہ جوان ہے اور اسے دیکھنا ضروری ہے‘ مجھے نہیں پتہ۔ میں نے بھی تصوئیریں دیکھی ہیں‘‘۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’ اگر وہ دوبارہ اپنی زندگی شروع کرنا چاہتی ہے اور اس کے بچے ( سمائرہ 12اور کیان7کے ساتھ اس کا سابق شوہر سنجے کپور) بھی اس کے فیصلے ( شادی کرنے کے فیصلے )سے خوش ہیں تو پھر میں بھی اس کی حمایت کرونگا۔ میں نہیں سمجھتا کہ آج کے دور میں یہ کوئی غلط بات ہے‘‘۔
قبل ازیں ایک نامو ر روزنامہ نے جب رندھیر کپور سے ان کی بیٹی کی شادی کے متعلق بات کی تو انہوں نے انکشاف کیاتھا کہ ’’ میں سمجھتا ہوں لولو کافی سکون میں او رخوش ہے۔
میں نے کبھی اس کے شادی کے منصوبے پر بات نہیں کی ‘ ہمیشہ میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہے‘‘