ویسے تو نیوز ی لینڈ کا شمار ددنیا کے پرامن ممالک میں ہوتا ہے مگر جمعہ کے روز جو واقعہ پیش آیا اس سے ساری دنیا سکتہ میں ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز ایک بندوق بردار دہشت گرد نے کرائسٹ چرچ کی دومساجد پر گھس پر اندھادھند نمازیوں پر گولیاں برسانی شروع کردی جس میں نتیجے میں پچاس سے زائد لوگ شہید ہوگئے ہیں 47لوگوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع۔
اس افسوسناک واقعہ کی لائیو اسٹریمنگ بھی حملہ آور نے اپنے سوشیل میڈیا پیج پر کی تھی۔ دنیا بھر میں ہرمذہب اور عقیدے کے ماننے والے لوگ اس بدبختانہ واقعہ کی مذمت میں آگے ہیں اور متاثرین سے پوری ہمدردی اور اظہاریگانگت کررہے ہیں۔
کئی مقامات پر لوگ سڑکوں پر اتر ائے اور کئی مقامات پر متوفیوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ ساری دنیا اس واقعہ کو بدبختانہ دہشت گرد حملہ قراردے رہی ہے