گوہاٹی۔کل ہند ڈیموکرٹیک فرنٹ( اے ائی یوڈی ایف)کے سربراہ بدرالدین اجمل نے ای ٹی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس ایک اڈیو ریکارڈنگ ہے جس میں کچھ کانگریس لیڈر نے تین لوک سبھا سیٹوں سے کمزور امیدوار کھڑا کرنے کا وعدہ کیاتھاجو انتخابی مفاہمت کاحصہ رہے گا۔
پچھلی مرتبہ دھوبری سے لوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کرنے والے اجمل نے کہاکہ ’’ہماری کانگریس کے کچھ لیڈرس سے بات ہوئی تھی جو دھربی‘ بار پیٹا اور کریم گنج لوک سبھا سیٹوں پر نرم جانے کا بھروسہ دلایاتھا۔
مذکورہ تین سیٹوں پر 2014میں ہماری جیت ہوئی تھی‘‘۔انہوں نے کہاکہ ’’ہم نے پانچ سیٹوں پر امیدوار کھڑا نہ کرنے کا وعدہ کیا اور سکیولر ووٹوں کی تقسیم کو بچایاجاسکے۔
ہم نے بڑی قربانی دی ۔ تاہم مجھے کانگریس کے لوگوں نے دھوکہ دیا۔
میرے پاس کانگریس کے لوگوں کی جانب سے کی گئی بات چیت پر مشتمل ریکارڈنگ بھی موجود ہے او روقت آنے پر عوام کے بیچ بھی لاؤں گا‘‘۔
اپریل 23کے روزدھوربی ‘ بارپیٹا کے بشمول کوکارجھار او ر گوہاٹی میں رائے دہی ہے۔ کریم گنج میں رائے دہی 18اپریل کے روم ہوئی ۔
پرفیوم کاروباری سے سیاست داں بننے والے اجمل یوپی کے دیوبند سے عالم بھی ہیں‘ جنھوں آسام میں مسلمانوں کے ایک اہم لیڈر بن کر ابھرے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ پچھلے 55سال سے کانگریس اقتدار میں یہاں پر ہے۔ تاہم یہاں پر پینے کا پانی‘ اسکول اور اقلیتی علاقوں میں کالجوں کی کمی ہے‘‘