ہیرالڈ ہاوس کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ عدالت نے 56 سال پرانے ہیرالڈ ہاوس کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ صرف دو ہفتے میں ہیرالڈ ہاوس کو خالی کرنا ہوگا ۔ ایسا نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی ۔
نیشنل ہیرالڈ پبلشر نے شہری ترقیات کی وزارت کے 30 اکتوبر کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت کا رخ کیا تھا ۔ اس حکم میں اس کے 56 سال پرانے لیز کو ختم کرتے ہوئے آئی ٹی او کے پریس انکلیو میں واقع بلڈنگ کو خالی کرنے کیلئے کہا گیا تھا ۔
عرضی میں الزام لگایا گیا تھا کہ اراضی اور ترقیاتی محکمہ کا یہ حکم غیر قانونی ، غیر آئینی ، منمانا اور کسی اختیار کے بغیر جاری کیا گیا تھا ۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے اپنے حکم میں بھون کی لیز ختم کرتے ہوئے اس کو 15 نومبر تک خالی کرنے کا حکم دیا تھا ۔
Delhi High Court grants two-weeks time to vacate Herald House https://t.co/L6cvsAYUbq
— ANI (@ANI) December 21, 2018
Delhi High Court dismisses the petition filed by Associated Journals Limited challenging the eviction order of Oct 30 by land and development authority.
The Centre in its eviction order had mentioned a violation of lease conditions by the publisher of National Herald newspaper. pic.twitter.com/HdMQGVAzty— ANI (@ANI) December 21, 2018