نئی دہلی۔رائے دہی کے رحجان کا پتہ چلانے کے لئے کانگریس پارٹی نے قومی سطح پر پولنگ کا بوتھ لیول جائزہ لینے کی پہل کی ہے تاکہ 2019کے لوک سبھا الیکشن میں کہاں پر گڑبڑ ہوئی اس کا بات کا اندازہ لگایاجاسکے۔
ہفتہ کے روز ملی فوری ہدایت پر پارٹی نے اپنے تمام لوک سبھا امیدواروں سے پارٹی ہیڈکوارٹر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 20روانہ کرنے کا استفسار کیاہے۔
مذکورہ فارم میں ایک حلقہ میں تمام امیدواروں کے بوتھ لیول پر ڈالے گئے ووٹ کی تفصیلات شامل رہتی ہے۔جون7تک فارم روانہ کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
یہ جائزہ پارٹی ہیڈکوارٹرمیں لیاجائے گا اور تمام بوتھ میں سابق کے رائے دہی رحجان کودیکھیں گے اور اہم پارٹیوں کے توقعات کو الیکشن سے متعلق عوامل پر مشتمل ہیں ان کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔
ذرائع نے کہاکہ اس جائزہ سے زمینی سطح پر پارٹی کی کمزوری کو پکڑنے اور اس کو دور کرنے میں مددگارثابت ہوگا