سماج وادی پارٹی کی مہارشٹرا یونٹ کے صدر ابوعاصم اعظمی کا اکھیلیش کو خط‘ مہارشٹرا میں اتحاد کی صورت میں کھلی بغاوت کا انتباہ ‘ اعظمی نے کہاکہ۔ کانگریس مفاد پرست ‘ موقع پر ست اور ناقابل اعتبار پارٹی
لکھنو۔ سماج وادی پارٹی کے مہارشٹرا میں سب سے بڑا مسلم چہرہ ابواعاصم آعظمی نے ممکنہ کانگریس ۔ ایس پی اتحاد کے خلاف پہلے ہی سے تیور دکھانے شروع کردئے ہیں۔ مہارشٹرا ایس پی یونٹ کے صدر اعظمی نے اکھیلیش یادو کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ان سے کہاکہ وہ کانگریس کے حق میں انتخابی تشہیر نہ کریں۔ایک جذباتی مقرر اورسخت گیر لیڈر کی شناخت رکھنے والے آعظمی نے اپنے خط میں کانگریس کے خلاف بیحد تلخ تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایک ناقابل اعتبار‘ موقع پرست او رمفادپرست پارٹی قراردیا ہے۔
انہوں نے اپنی بات کے حق میں مثالیں پیش کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ جن ریاستوں میں کانگریس مضبوط ہے وہاں یہ کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کرتی ہے۔
حالیہ گجرات اسمبلی الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ اس ساحلی ریاست میں کانگریس ایس پی دو سیٹیں چھوڑنے کو تیار نہیں ہوئی تھی۔ اسی طرح او ربھی ریاستوں میں دیکھ لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مہارشٹرا میں ایس پی کا رکنان ایسا کوئی اتحاد نہیں چاہتے جس میں کانگریس شامل ہو۔
ابواعاصم اعظمی نے کھلے لفظوں میں دھمکی دی ہے کہ اگر مہارشٹرا میں ایس پی کانگریس کے ساتھ انتخابی اتحاد کرتی ہے تو اس الائنس کے امیدواروں کے خلاف اپنے امیدوار اتاریں گے۔
انہوں نے اکھیلیش کو دیاددہانی کرائی ہے کہ آ پ نے یوپی اسمبلی الیکشن میں کانگریس کے لئے 105سیٹیں چھوڑدی تھیں جبکہ ریاستی اسمبلی میں اس کے محض اکیس اراکان ہی تھے مگر یہ پارٹی گجرات الیکشن میںیہ بھی گئی کہ آ پ نے اسکے لئے کتنی بڑی قربانی دی تھی اور ایس پی سے اتحاد کرنے سے ہی منع کردیا۔
قابل غور ہے کہ کرناٹک اسمبلی الیکشن میں اکھیلیش کے ذریعہ کانگریس کے حق میں تشہیر کرنے کی خبریں تیزی سے گشت کررہی ہیں حالانکہ ایسپی کے چیف ترجمان راجندر چودھری انقلاب سے ایسے کسی بھی قیاس کو خارج از امکان قراردے چکے ہیں۔
انہو ں نے کہاتھا کہ اکھیلیش کرناٹک جائیں گے مگر پارٹی کے امیدواروں کے حق میں تشہیر کریں گیجہاں کچھ امیدوار میدا ن میں ہوں گے۔ اس تعلق سے ابھی تک اکھیلیش نے کچھ بھی نہیں کیاہے مگر سیاسی حلقوں میںیہ بار بار کہاجارہا ہے کہ وہ کانگریس کے اسٹار پرچار کوں کی لسٹ میں ہوں گے۔
غور طلب ہے کہ یوپی کے تین اہم لیڈران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ‘ بی ای سپ سربرا ہ مایاوتی اور ایس پی سربراہ اکھیلیش کرناٹک الیکشن میں تشہیر کرنے جائیں گے ۔بی ایس پی جنتا دل ( ایس)کے ساتھ انتخابی مفاہمت کرکے میدان میں ہے تاہم ایس پی کی تصویر ابھی تک صاف نہیں ہے