دیوی گوڑا نے کہاکہ’’ اگر جے ڈی(ایس)کانگریس اتحاد کرناٹک میں پانچ ضمنی انتخابات پر جیت حاصل کی ہے تویہ ائندہ مہینوں میں جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں وہاں پر ایک پیغام پہنچانے کا سبب بنے گا‘‘۔
بنگلورو۔ سابق وزیر اعظم دیوی گوڑا نے کہاکہ اگلے لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی کے خلاف عظیم اتحاد یقینی طور پر تشکیل پائے گا‘ اور وہیں کچھ ریاستوں میں اتحاد نہیں ہوا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مجوزہ عظیم اتحاد میں کوئی رکاوٹیں ہیں۔
بی جے پی کو دونوں کا دشمن قراردیتے ہوئے دیوی گوڑا نے اعلان کیا ہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان مئی کے مہینے میں انتخابات کے بعد تشکیل پانے والا اتحاد مجوزہ لوک سبھا الیکشن تک برقرار رہے گا۔
کرناٹک کے مجوز ہ اسمبلی انتخابات کو سارے ملک میں بی جے پی کی مخالف لہر کی عکاسی کے لئے ایک بہترین موقع قراردیتے ہوئے کانگریس لیڈر اور ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشوار نے اسی پریس کانفرنس میں کہاکہ مجوزہ ضمنی انتخابات ایک’’اس با ت کا مظاہرہ کرنے کا موقع ہے کہ سکیولرطاقتیں ساتھ ملکر ہی بی جے پی کوشکست دے سکتی ہیں‘‘۔
دیوی گوڑا نے کہاکہ’’ اگر جے ڈی(ایس)کانگریس اتحاد کرناٹک میں پانچ ضمنی انتخابات پر جیت حاصل کی ہے تویہ ائندہ مہینوں میں جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں وہاں پر ایک پیغام پہنچانے کا سبب بنے گا‘‘۔
ریاست کے مجوزہ ضمنی انتخابات برائے شیماگو‘ مانڈیا اور بیلاری لوک سبھا حلقوں اور رام نگرم ‘ جام کھانڈی اسمبلی حلقوں پر 3نومبر کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر منعقدہ اس پر یس کانفرنس میں چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی ( جے ڈی ایس)‘ سابق چیف منسٹر کرناٹک اور کانگریس لیڈر سدارامیہ‘ کانگریس کے ریاستی صدر دنیش گونڈو راؤ بھی موجود تھے۔
چھتیس گڑ‘ مدھیہ پردیش میں بی ایس پی کے کانگریس سے اتحاد کی پیشکش کو ٹھکرانے کے بعد تنہا مقابلے کرنے کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے دیوی گوڑا نے کہاکہ’’ کچھ ریاستوں میں سیٹوں کی تقسیم پر رضامندی ہوجاتی ہے اور کچھ ریاستوں میں یہ کامیاب نہیں ہوتا۔
مگر اس کا مطالب یہ نہیں ہے کہ مخالف بی جے پی اتحاد تباہ ہوگیا ہے۔ وزیراعظم ایسا کہہ رہے کہ اتحاد کی ڈگ مگا رہا ہے‘‘۔
سدارامیہ نے کہاکہ ’’ مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد معیشت تباہ ہوگئی ہے۔ بی جے پی سکیولرووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ الیکشن میں جیت حاصل کی ۔
ہم انہیں متحدہ کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں‘ ہم ضرورت ہے متحدجدوجہد کی ضرورت ہے‘‘۔دیوی گوڑا نے کہاکہ’’ اگر ہم بنیاد پرست طاقتوں کو ہرانے میں ناکام رہے تو ملک کے سکیولر اقدار کی شکست ہوگی‘ اور اسی طرح کی سونچ انہیں بھی رکھنا چاہئے جو ملک کے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں‘‘