آلہ آباد:یوگی ادتیہ ناتھ کے چیف منسٹر اترپردیشکی حیثیت سے جائزہ لینے کے فوری بعد ناگر نگم انتظامیہ نے آلہ آباد میں دو قصائی خانے کو مہر بند کردیا جو بی جے پی کے منشورپر عمل آواری کی شروعات ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے اٹالہ نے نائنی علاقے میں دو قصائی خانے کو غیر قانونی طریقے سے چلائے جارہے تھے مہر بند کردیاہے اور ان کا منصوبہ ہے کہ مزید اس قسم کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
#FLASH: Two slaughter houses in Uttar Pradesh's Allahabad sealed by Nagar Nigam authorities. pic.twitter.com/LaAQtUx0Wc
— ANI UP (@ANINewsUP) March 20, 2017
قصائی خانوں پر امتناع بی جے پی کے منشور کا اہم ایجنڈہ ہے۔بی جے پی صدر امیت شاہ نے انتخابی ریالیوں سے خطاب کے دوران متعدد مرتبہ اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اگر ریاست میں بی جے پی حکومت بناتی ہے تو قصائی خانوں کو بند کردیاجائے گا۔انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہاتھا کہ ’’ اگلی حکومت اترپردیش میں قصائی خانوں بند کردیگی‘‘۔
اترپردیش کے21ویں چیف منسٹر کے طور پر44سال کے ادتیہ ناتھ نے حلف لیا ہے اور انہوں نے بھروسہ دلایاکہ وہ امتیازی سلوک کے بغیر سماج کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائیں گے اور ’’ سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
اترپردیش میں 130غیر قانونی قصائی خانے ہیں اور ریاست بیف کی برآمد میں ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست ہے۔اگر منشور کے مطابق غیر قانونی قصائی خانوں پر امتناع کو عملی جامعہ پہنانے کے بعد درجنوں رجسٹرڈ عصری قصائی خانوں کے مالکوں کے اندر خوف وہراسانی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔
میرٹ کے ایک پریشان حال محمد عمران یعقوب جن کے پاس الفہیم میٹکس میں1500ملازمین کام کررہے ہیں نے اکنامک ٹائمزسے کہاکہ’’ پہلے تو الیکشن ڈیولپمنٹ کی بنیاد پر شروع ہوا مگر بی جے پی رائے دہندوں کے استحصال کے لئے اترپردیش میں قصائی خانوں کو بند کرنے کا اعلان کیا
۔ہم سمجھتے ہیں یہ ایک انتخابی بیان بازی ہے۔آپ کس طرح رجسٹراڈ قصائی خانوں کو بند کرسکتے ہیں؟ ہم یہاں پر صرف بھینسوں کا گوشت فروخت کرتے ہیں۔ یعقوب نے یہ بھی کہاکہ معیاری گوشت کی سربراہی کے لئے ہم نے یہا ں پرعصری مشینیں لگائی ہیں۔