کام پر تاخیر سے پہنچنے والے روزدار خاتون ملازم پر ساتھی کا لات سے حملہ ۔ویڈیو

رائچور: کرناٹک میں رائچور سندھور سٹی کارپوریشن میں کام کرنے والے ساتھی خاتون ملازم کو اس کے ساتھی نہ ہی بری طرح زدکوب کیا۔ہفتے کے روز پیش آیا یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا‘ جس میں دیکھا یا گیا ہے کہ شرانپا نسرین کے ساتھ مبینہ طور سے کام پر تاخیر سے پہنچنے کی وجہہ سے حملہ کرتا ہوا دیکھا ئی دے رہا ہے۔

نسرین کارپوریشن میں ایس ڈی اے کی حیثیت سے کام کرتی ہے جو رمضان کے دوران روزے میں ہے اور اس نے کہاکہ اس کو تاخیر ہورہی ہے۔ہفتے کا آخری دن ہونے کی وجہہ سے کام زیادہ تھا اور عملے بھی کافی کم تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=hkdR1wXCAvI

اس ویڈیو میں کنٹراکٹ کی بنیاد پر برسرخدمت کمپیوٹر اپریٹر شرانپا خاتون ملازمین سے سوال جواب کرتا دیکھا ئی دے رہا ہے۔ اور کچھ ہی لمحوں میں کو نسرین کو لات مارتے ہوئے صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

بعدازاں خاتو ن کو دفتر سے جاتے ہوئے دیکھاگیا‘ مگر شرانپا دوسرے کیمرے میں اس عور ت کا پیچھا کرتا ہوئے اور دوبارہ اس پر حملہ کرتا ہوا قید ہوا۔

واقعہ کے بعدگھبرائی ہوئی حالت میں عورت نے شرانپا کے خلاف شکایت کی ‘ جس کو بعدازا ں معطل کرنے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔