کارون محبت کا مقصد’ نفرت کا خاتمہ محبت سے‘

نئی دہلی:سارے ملک میں کاروان محبت کے عنوان پر شروع کی جارہی تحریک کا مقصد ہجوم کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات کے بعد مسلمانوں‘ دلتوں اور عیسائیوں کے اندر پید ہونے والی خوف کو ختم کرنا ہے۔

کاروان کا اصل مقصد ان متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار یگانگت پیش کرنا جن کے گھر والے ہجوم کے ہاتھوں ہونے والے تشدد میں مارے گئے ہیں۔ ملاقات سے قبل ایک ٹیم مسلم دلت‘ ہندو گروپس جن میں قبائیلی اور دیگر پسماندہ طبقات کیساتھ عیسائی بھی شامل ہوں کو لیکر علاقائی سطح پر ایک امن کمیٹی قائم کریگی۔

مذکورہ امن کمیٹی متاثرین کو انصاف دلانے کی کوشش کے علاوہ ان کے اندرپید ا ڈر او رخوف کو دور کریگی اور ایک بڑے سماج کے ذریعہ انہیں امن وسکون کاماحول فراہم کرنے میں مدد بھی کریگی۔

https://www.bitgiving.com/karawanemohabbat

https://www.facebook.com/KarwaneMohabbat

Twitter: @karwanemohabbat

ستمبر4کو آسام سے کاروان محبت کی شروعات ہوگی اور اکٹوبر 2کو گجرات کے پور بندر میں اس کا اختتام عمل میں ائے گا۔

اس دوران کاروان محبت کا قافلہ جھارکھنڈ‘ کرناٹک‘ دہلی‘ ویسٹرن یوپی‘ راجستھان‘ مہوا۔ مدھیہ پردیش‘ اڈیشہ‘ آندھرا پردیش اور گجرات میں سفر کریگا۔

مزید تفصیلات کے لئے کاروان محبت کے قافلے کی ویب سائیڈ کا بھی مشاہدہ کیاجاسکتا ہے ۔

visit website https://www.karwanemohabbat.in

یاپھر پر بھی رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے

mohabbatkarwan@gmail.com