کابل ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم بردار نے سمجھا جاتا ہیکہ آج کم از کم 5 افراد کو ہلاک کردیا جنہیں عسکریت پسند نے قلب شہر میں حملہ کا نشانہ بنایا حالانکہ یہ علاقہ سخت صیانتی انتظامات کے تحت تھا۔ یہ پہلا حملہ ہے جو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے گرین زون میں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں 31 مئی کو اس علاقہ میں ایک زبردست لاری بم دھماکہ ہوا تھا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ دولت اسلامیہ گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ مغربی فوج کے بموجب ایسا معلوم ہوتا ہیکہ اس حملہ کا نشانہ محکمہ دفاع کے کارخانے میں کام کرنے والے افراد تھے جو اپنے گھر روانہ ہورہے تھے۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہا کہ کابل کے خودکش بم حملہ سے کوئی بھی ہندوستانی متاثر نہیں ہوا اور افغانستان میں ساکن تمام ہندوستانی بالکل محفوظ ہیں۔ سشماسوراج نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ وہ ہندوستان کے سفیر برائے افغانستان من پریت ووہرہ سے ٹیلیفون پر بات کرچکی ہیںا ور انہوں نے اطلاع دی ہیکہ تمام ہندوستانی محفوظ ہیں۔