کابل،29نومبر(سیاست ڈاٹ کام) افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکورٹی کمپنی پر حملے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے ۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے ۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے مشرقی حصہ میں طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں برطانوی سیکورٹی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس دوران حملہ آووروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کابل پولیس چیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کمپنی افغان سیکورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرتی ہے۔ سیکورٹی کمپنی نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے ۔