نئی دہلی: ٹوئٹر پر درگا مینن کے نام سے ایک اکاونٹ ہے جس کو وزیر اعظم نریندر مودی ‘ وزیر توانائی پیوش گوئل اوربی جے پی کے کئی سینئرقائدین فالو کرتے ہیں‘ اس ٹوئٹر ٹائم لائن پر ایک ویڈیو پوسٹ کیاگیاہے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ’’ ڈکے شیو کمار کے مقفل گھرکا صرف ایک لاکر کھولاگیاہے۔
کانگریسی تم کہاں منھ چھپاؤ گے‘‘۔ مذکورہ ویڈیوجو ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کیاگیا میں بتایاجارہا ہے کہ ایک لاکر جو نقدی سے بھرا ہوا ہے اور زمین پر کچھ بیگ رکھے ہوئے جو نقدی سے بھرے پڑے ہیں۔ایساہی ایک ویڈیو فیس بک اور واٹس ایپ پر بھی شیئر کیاگیااور اس ویڈیوکو ڈی کے شیوا کمار سے منسوب کیا جارہا ہے۔ فیس بک پر بھی یہ ویڈیوواٹس ایپ کے حوالے سے شیئر کیاگیا تھا ۔
یہاں تک کہ درگار مینن نے بھی مذکورہ ویڈیو واٹس ایپ کے حوالے سے ہی ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیاتھا۔حقیقت میں یہ ویڈیو دہلی کی ایک لاء فرم ٹی اینڈ ٹی جس کے بانی روہت ٹنڈن ہیں پر ہوئے انکم ٹیکس دھاوے سے حاصل کیاگیاتھا۔دہلی کی اس لاء فرم میں ڈسمبر2016پر دھاوے کے دوران مذکورہ ویڈیو تیار کیاگیا تھا
مگر اس ویڈیو کو ڈی کے شیوا کمار کے گھر سے برآمد نقدی کے طور پر اب پیش کیاجارہا ہے جو دراصل ڈسمبر10‘ سال 2016کو ایک صحافی شیو ا سنی نے اپنی ٹوئٹر ٹائم لائن پر پوسٹ کیاتھا۔ انہوں نے ویڈیوکے نیچے لکھاتھا کہ ’’اٹھ کروڑ نقد( جس میں دو کروڑ نئے کرنسی) شامل ہے کو دہلی پولیس نے ٹی اینڈ ٹی لاء فرم دہلی کے جی کے سے ضبط کیاگیا ہے‘‘آپ یہاں پر ویڈیودیکھ سکتے ہیں۔
Video of over Rs 8 cr cash (Rs 2 cr in new currency) seized by Delhi Police from T&T law firm in Delhi's GK. @the_hindu @abaruah64 pic.twitter.com/qXlQ7Ixg3y
— Shiv Sunny (@shivsunny) December 10, 2016
حالیہ دنوں میں آر ایس ایس کارکن راجیش کے کیرالا میں قتل کے فوری بعد برازیل کا ویڈیو راجیش سے منسوب کرتے ہوئے پھیلایاگیا۔
ان دنوں فرضی ویڈیو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں‘ اس انداز میں ویڈیوز پیش کئے جارہے ہیں جس راست فائدہ بی جے پی کو پہنچے۔الاٹ نیوز کا یہ ارٹیکل جس کے عنوان کو چھوڑ کر سیاست کی ٹیم نے کسی بھی حصہ کو تبدیل نہیں کیا۔