ڈھاکہ میں عیدالاضحی کے دن ’’خون کی ندیاں ‘‘

ڈھاکہ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈھاکہ کی سڑکوں پر عیدالاضحی کے دن ’’خون کی ندیاں‘‘ بہنے لگیں۔ شدید بارش کے دوران قربانی کے جانوروں سے نکلنے والے خون کے پانی میں ضم ہوکر بہنے سے ڈھاکہ کی تمام سڑکوں پر خون کی ندیوں کا منظر دکھائی دے رہا تھا۔ سڑکوں پر بہنے والے سرخ پانی کی تصاویر کو سوشیل میڈیا پر گشت کروایا گیا ہے، اس کے فوری بعد عوام کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی۔ لوگوں نے اس فوٹو شاپ سے تیار کردہ تصویر سمجھ کر نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن یہ تصویر اصل منظر کی ترجمانی کررہی تھی۔ عیدالاضحی کے دن بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کئی گھنٹوں تک شدید بارش ہوتی رہی ، اور اس درمیان قربانی کے جانوروں کا خون بھی بہنے لگا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی تھی۔