راہول گاندھی کے خلاف امیتھی سے الیکشن لڑرہی سمریتی ایرانی اپنے حلف نامہ کے بعد پھر سے کانگریس کے نشانے پر آگئی ہیں۔
کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے سمرتی کی میں بتائی گئی ایجوکیشن پر گانا گاکر نشانہ سیدھا ۔
وہی سمریتی ایرانی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ امیتھی کے لئے اور کانگریس کے خلاف محنت سیکام کرتے رہیں گے‘ چاہے جتنا انہیں بے عزت کیاجائے ۔
نیا سیریل بنا ہے ’ کیونکہ منسٹر بھی کبھی گریجویٹ تھی‘‘۔
نئی دہلی ۔ پارٹی ترجمان پرینکا چترویدی نے طنز کرتے ہوئے سمریتی کی ٹی وی سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے لائن پر کہا کہ’’ ایک نیاسیریل آنے والا ہے۔
کیونکہ منسٹر بھی کبھی گریجویٹ تھی‘۔
اسکی شروعاتی لائن ہوگی ’ تعلیمی قابلیت کے بھی رنگ بدلتے ہیں‘ نئے نئے سونچوں میں ڈھلتے ہیں ‘ ایک ڈگری آتی ہے ‘ ایک ڈگری جاتے ہیں بنتے نئے حلف نامہ ہیں‘۔
انہوں نے کہاکہ سمریتی ایرانی نے اپنی تعلیمی قابلیت کو لے کر ایک چیز قائم کی ہے کہ کس طریقے سے گریجویٹ سے بارویں کلاں کی ہوجاتی ہے ‘ وہ مودی سرکار سے ہی اور مودی سرکار سے ہی ممکن ہے ۔
بتادیں کے مرکزی وزیرسمرتی ایرانی نے جمعرات کو امیتھی لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس پرچہ نامزدگی کید وران دیا گیا حلف نامہ انہوں نے خودبارہوں جماعت پاس بتایاتھا ۔
مگر اس سے قبل سمریتی ایرانی نے 2014لوک سبھا الیکشن اور بعد میں راجیہ سبھا سے امیدواری کے وقت بھی اپنے حلف نامہ میں گریجویٹ لکھاتھا ۔
مگر اس مرتبہ حلف نامہ میں بارہوں جماعت درج کرنے کے بعد کانگریس پارٹی لگاتا ان پر حملہ کررہے ہے۔
کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی کی طرف سے ان کی تعلیم کو لے کر کیاگیا طنز پر صحافیوں کا جواب دیتے ہوئے ایرانی نے کہاکہ ’’ میں اتنا ہی کہوں گی کے پچھلے پانچ سالوں میں ایسے کئی حملے نہیں جو کانگریس کے کچھ ’ چیلے چپاٹوں ‘ نمے مجھے پر نا کیا ہو۔
ایسے کوئی نازیبا لفظ نہیں ہیں ‘ ایسی کوئی بے عزتی نہیں ہے ‘ خاتون ہونے کی وجہہ سے ایسا کوئی بے ہودہ حملہ نہیں جو کانگریس نے نہیں کیاہے۔
میرا صرف ایک ہی پیغام ہے کے آپ مجھے جتنا بے عزت کروں گے ‘ جتنا مجھے تکلیف دو گی تو جم کر میں امیتھی میں کانگریس کے خلاف کام کروں گی‘‘۔