افواہوں پر دھیان نہ دیں
تلنگانہ۔سوشیل میڈیاپر ڈکیتوں اور اغوا کرنے والوں کے متعلق پھیلائی جارہی افواہوں کے متعلق تلنگانہ پولیس نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے عوام سے کہاکہ وہ فیس بک اور واٹس ایپ پر پھیلائی جارہی ویڈیو ز اور تصویروں پرتوجہہ نہ دیں۔
Please don't believe social media rumours on Kidnappers & Burglars. The news is totally false. Telangana Police is with you, feel safe & secured, we are always there in emergency, please access us through dial 100 or through twitter, facebook, or visit your nearby Police station.
— DGP TELANGANA POLICE (@TelanganaDGP) May 22, 2018
ڈی جی پی تلنگانہ پولیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیڈ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ سوشیل میڈیاپر پھیلائی جارہی افواہیں غلط ہیں۔
تلنگانہ پولیس عوام کے ساتھ ہے۔عوام کویہ بات سمجھ لینا چاہئے کہ عوام کی تحفظ اور عوام کے لئے نہایت سنجیدگی کے ساتھ تلنگانہ پولیس کام کررہی ہے ۔ پولیس کی نظر حساس نوعیت کے اضلاعوں‘ ٹاؤن او شہروں پر اور انفرادی طور سے لوگ پر ہے۔
رات کے اوقات میں ہر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس کی گشت جاری ہے ۔
اس قسم کے جھوٹے پروپگنڈوں کی وجہہ سے پولیس ہرگز پریشان نہیں ہے۔اگر کوئی مشتبہ شخص ‘ عورت یا گروپ نظر ائے تو اپنی قریبی پولیس اسٹیشن یا 100نمبر ڈائیل کرکے اس کی اطلاع دیں۔ آپ کی تلنگانہ پولیس