ڈالر کے مقابل روپئے کی قدر 74 روپئے

ممبئی ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہندوستانی کرنسی روپیہ کی قدر دن بہ دن گھٹ رہی ہے ۔ ڈالر کے مقابل روپئے کی قدر 74 روپئے ہوگی ۔ ہندوستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارہ میں اضافہ کے بعد روپیہ کی قدر جھکولے کھانے لگی ہے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ ریپوریٹ ( ری پرچیز ریٹ ) میں کوئی تبدیلی نہ کر کے اسے 6.50 فیصد ہی برقرار رکھنے کے باعث حصص بازار اور روپئے میں شدید گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ امریکی ڈالر کے مقابل میں ہندوستانی روپئے کی قدر 59 پیسے کی گراوٹ سے 74 روپئے 15 پیسے تک پہونچ گئی ہے ۔۔