ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدر میں پھر بھاری گرواٹ

جمعرات کے روز روپئے کے مقابلہ ڈالر کی قیمت 74.47تک پہنچ گئی‘ جس کی وجہہ سے اسٹاک مارکٹ میں گرواٹ بھی ائی اور یہ بیرونی فنڈس کے بہاؤ میں بھی رکاوٹ بنا۔
جمعرات کے روز ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدر میں پھر ایک مرتبہ گرواٹ پیش ائی اور ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قیمت74.48تک پہنچ گئی
‘ اس کی وجہہ سے اسٹاک مارکٹ میں بھی گرواٹ ائی اور بیرونی سرمایہ کاری پر بھی روک لگا۔

شروعات میں اسٹاک مارکٹ 74.37کی قیمت پر کھلا مگراس کے فوری بعد 26پیسے کی گرواٹ ائی اور 74.48تک ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر بڑھی‘ اس کے علاوہ ڈالر روپئے کے مقابلے مزید مستحکم موقف میں پہنچ گیا

۔پی ٹی ائی نے فاریکس ڈیلرس کے حوالے سے کہاہے کہ ایمپورٹرس کی جانب سے امریکی کرنسی کی بڑھتی مانگ مقامی کرنسی میں قدر میں کمی کے خدشات میں مزید اضافہ کا سبب بھی بن رہی ہے

۔ایک روز قبل ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدر میں18پیسوں تک کی کمی ائی تھی اورفی ڈالر روپئے کی قیمت74.21ہوگئی تھی۔