چیف منسٹر کے سی آر کو اکنامکس ٹائمز بزنس ریفارمر ایوارڈ

حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) انگریزی اخبار ’ دی اکنامکس ٹائمز ‘ نے پُروقار اکنامک ٹائمز بزنس ریفارمر کا ایوارڈ اس سال چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹائمز گروپ کے ایم ڈی ونیت جین نے چیف منسٹر کو ای میل روانہ کرتے ہوئے اس ایوارڈ سے متعلق اطلاع دی۔ چیف منسٹر نے ممبئی میں 27 اکٹوبر کو منعقد شدنی ایوارڈ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اس ایوارڈ کو حاصل کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ چیف منسٹر نے اکنامک ٹائمز سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ ساری ریاست تلنگانہ کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ مسلسل ترقی کی سمت گامزن ہے اور گزشتہ 4 سال کے دوران ریاست کی شرح پیداوار ہر سال 17.17 فیصد رہی ہے۔