جئے پور: راجستھان کے صدرمقام کے مضافات میں 5اپریل کے روز منعقدہ شادی کے دوران اپنی بیٹیوں کے جہیز میں مبینہ طور پر ایک کروڑ روپئے دینے والا چائے فروش کو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے نوٹس جاری کی ہے۔
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے یہ نوٹس اس وقت جاری کیا جب لیلہ رام گجر نامی چائے فروش کی جانب سے اپنی بیٹیوں کی شادی کے موقع پر ایک کروڑ بطور جہیز ادا کرنا کاویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا۔مبینہ طور پر یہ ویڈیو دلہن کی بدائی کے دوران شوٹ کیاگیا ہے۔
نوٹس میں اتنی بڑی رقم وہ بھی نقد میں دستیابی کے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے ۔
اس میں رقم کے ذرائعوں کے متعلق دستاویزی ثبوت پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے
https://www.youtube.com/watch?v=kU2UINK-c4M