ممبئی:شیوسینا نے اپنی اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت حکومت کو ان الفاظوں کے ساتھ تنقید کا نشانہ بنایا کہ اچھے دن کے لفظ صرف حکومت کے اشتہارات میں ہی دیکھائی دے رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برخلاف ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نوٹ بندی مہم اور جی ایس ٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے شیوسینا صدر نے کہاکہ نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس( این ڈی اے) کا حصہ رہنے کے باوجود ہم غلط بات پرسوال اٹھانے سے بھی گھبراتے نہیں ہیں۔شیوسینا ترجمان سامنا میں شائع اودھو ٹھاکرے کے بیان کے مطابق’’ تقریبا پندرہ لاکھ لوگ پچھلے چار ماہ میں بے روزگار ہوئے ہیں اور حکومت نے ان بے روزگاروں کے متعلق کس قسم کے انتظات کئے ہیں؟۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر بھی یہ کہتے ہوئے نشانہ لگایا کہ جب وزیراعظم راجیو گاندھی وزیراعظم تھے انہوں نے دہلی سے حکومت چلانے کے بجائے مقامی سطح پر امور کی انجام دہی کے لئے پنچایت راج قائم کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ’’ اچھے دن صرف اشتہارات تک ہی محدود ہیں۔
کیاہم حقیقی جمہوریت میں ہیں کیا ملک میں تمامامور وزیراعظم کی خواہش کے مطابق کئے جارہے ہیں؟