چوبیس لاکھ کے دھوکہ دہی کیس میں شلپا شیٹی ‘ راج کندرا کے خلاف ایف ائی آر درج

ممبئی: مہارشٹرا پولیس نے تھانے پولیس اسٹیشن میں بالی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف مبینہ طور پر ایک ٹکساٹیل فرم کے مالک کو 24لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کرنے پر کریمنل کیس درج کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس منوج پاٹل نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ’’ شلپا شیٹی وراج کندرا کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 406اور420کے تحت بھیونٹی پولیس اسٹیشن میں ایک ایف ائی آردرج کی گئی ہے۔

ایک اور پولیس عہدیدار نے کہاکہ مذکورہ کیس ایک ٹیکسٹائیل مالک کی بھیونٹی میں شکایت پر درج کیاگیا ہے جس نے مبینہ طور پر جوڑے کو ان کے حوالے سے پیسے حاصل کرنے اور واپس نہ لوٹنے کی شکایت کی ہے۔

افیسر نے کہاکہ’’ بگ ڈیلس‘ نامی کمپنی جس میں شیٹی اور کندرا ڈائرکٹرس ہیں اور وہ ٹی وی ایڈس کے ذریعہ مالوٹیا ٹیکساٹیل کے حوالے سے بیڈشیٹس کی فروخت کے لئے عوام سے پیسے لئے مگر مذکورہ ٹیکسٹائیل کمپنی کو ادا نہیں کئے ہیں‘‘