چار سال میں 10 کروڑ گیس کنکشن دئے گئے

اُجولا اسکیم نے انقلابی سماجی تبدیلی پیدا کی: نریندر مودی
نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ اُن کی حکومت نے 10 کروڑ پکوان گیس کنکشنس چار سالہ دور اقتدار میں سربراہ کئے ہیں۔ اِن میں 4 کروڑ غریب خواتین کو فراہم کئے گئے ہیں جو 45 فیصد استفادہ کنندگان میں شامل ہیں جو دلت ۔ قبائیلی ہونے کی وجہ سے رعایتوں کے مستحق ہیں۔ اپنی حکومت کی غریب حامی ساکھ کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ تاہم پکوان گیس کنکشن گھروں میں رہنا غیر محفوظ ہے اور اِس کنکشن پر اُنھیں کسی فخر کا احساس نہیں ہورہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اُجولا یوجنا اسکیم ایک فلاحی اسکیم ہے جو اُن کی حکومت کی خصوصیت ہے۔ اِس کا مقصد غریب خاندانوں کو گیس سلینڈر فراہم کرنا ہے اور اِس اسکیم نے ہندوستانی معاشرے میں انقلابی تبدیلی پیدا کی ہے۔