حیدرآباد 23 جنوری (پریس نوٹ) چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے تحت ملٹی لیول پارکنگ کی تعمیر کے لئے جی ایچ ایم سی حکام چارمینار بس اسٹیشن کو منہدم کررہے ہیں اور تعمیراتی کام چہارشنبہ 24 جنوری سے شروع ہوجائے گا۔ ڈپو منیجر، ٹی ایس آر ٹی سی فلک نما کے جاری کردہ بیان کے مطابق اب سے تمام ٹی ایس آر ٹی سی بسیں چارمینار بس اسٹیشن کامپلکس میں رُخ موڑنے کے بجائے شاہ علی بنڈہ سے پلٹ جایا کریں گی۔ مسافرین سے اِس تبدیلی کو نوٹ کرتے ہوئے شاہ علی بنڈہ سے بسوں میں سوار ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔