حیدرآباد 24 فروری ( سیاست نیوز ) چارمینار پیدل راہ رو پراجکٹ کے تحت ٹھیلہ بنڈیوں کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ۔ آج ٹریفک پولیس عہدیداروں نے علاقہ میں پیدل دورہ کرکے تقریبا 150 ٹھیلہ بنڈی تاجروں کو چارمینار بس اسٹاپ میں منتقل کردیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک مسٹر تاج الدین نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ آج رات سے چارمینار کے چاروں راستوں پر پراجکٹ کا کام زوروں سے شروع ہوگا اور پراجکٹ کی حد تک راستے بند رہیں گے ۔ صرف سیاحوں اور پیدل چلنے والوں کو اجازت ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ پراجکٹ کو جلد مکمل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اس وجہ دیگر ٹھیلہ بنڈی اور فٹ پاتھ تاجروں کو بھی دوسرے مقام پر منتقل کرنے یا پھر ان کی حد مقرر کرنے کے اقدامات کو روبہ عمل لایا جائے گا ۔