پیشگی ضمانت کی گنجائش نہیں ‘ جی ایس ٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ایف آئی آر کے بغیر گرفتاری:سپریم کورٹ

پیشگی ضمانت کی گنجائش نہیں ‘ جی ایس ٹی کی خلاف ورزی کرنے
والوں کی ایف آئی آر کے بغیر گرفتاری:سپریم کورٹ
نئی دہلی ۔ /30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ملک کی تمام ہائیکورٹس کو ہدایت دی ہے کہ جی ایس ٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پیشگی ضمانت منظور نہ کی جائے اور انہیں بغیر ایف آئی آر درج کئے گرفتار کرنے پر بھی کوئی اعتراض نہ کیا جائے ۔ مرکز نے سپریم کورٹ میں ان سلسلے وار احکامات کے خلاف کئی درخواستیں داخل کی ہیں اور عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرے ۔ سینئر قانون داں مکل روہتگی نے کہا کہ تلنگانہ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تصدیق کرتی ہے ۔ مرکز نے اپنی اپیل میں کہا کہ سی جی ایس ٹی قانون کے مطابق جی ایس ٹی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک تعزیری جرم کے مرتکب ہوتے ہیں ۔ چنانچہ ان کے خلاف کارروائی بھی اسی کی مطابق ہونی چاہئیے۔