پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کے شہیدوں کی آخری رسومات

مکمل سرکاری اعزازات کے ساتھ سلامی، غم و اندوہ کی لہر، جذباتی مناظر
گرداس پور /انبالہ /بنگلورو ۔ 4 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پٹھان دہشت گرد حملے کے شہیدوں کی آخری رسومات آج مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ ادا کردی گئیں ۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد انہیں خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے جمع ہوئیتھے ۔ پنجاب کے گرداسپور میں صوبیدار فتح سنگھ کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔ ان کی دختر مدھو نے سپاہیوں کے ساتھ اپنے والد کی چتا کو شمشان پہنچایا ۔ مدھو نے کہا کہ ’’میرے والد کے کارنامہ پر مجھے فخر ہے ۔ انہوں نے ایک حملہ آور سے بندوق چھین کر اس کو گولی ماردی تھی ۔ پٹ ھان کوٹ دہشت گرد حملہ میں ایک کمانڈو ، ایک این ایس جی آفیسر اور ڈیفنس سیکوریٹی کور کے پانچ اہلکار شہید اور دیگر 17 زخمی ہوگئے تھے۔نیشنل سیکوریٹی گارڈ (این ایس جی) نے بم کے ماہر  لیفٹننٹ کرنل ای کے نرنجن کی نعش آج بنگلورو پہنچائی گئی اور کیرالا کے پالکڑ ٹاؤن میں آخری رسومات انجام دی گئی۔ وہ پٹھان کوٹ میں انڈین ایرفورس کے اڈہ پر دہشت گرد حملہ کے مقام پر ایک بم کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ کے سبب فوت ہوگئے تھے ۔  لیفٹننٹ کرنل نرنجن کے والد ای کے سوا راجن نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’نعش بنگلورو انرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچائی گئی، جو ہندوستانی ترنگا میں لپٹی گئی تھی‘‘۔ سوا راجن نے کہا کہ وہ (نرنجن) ہمیشہ فوج سے دلچسپی رکھتے تھے، مجھے ان کی قربانی پر فخت ہے‘‘۔ نرنجن کی ایک بہن نے کہا کہ ’’میں ان (نرنجن) میں ارجن (پانڈوا کے تیسری بھائی) کو دیکھا کرتی تھی ، جس میں اپنی کرم بھومی کیلئے لڑا تھا‘‘۔ پارلیمنٹ کے رکن راجیو چندر شیکھر کے بشمول کئی ممتاز شخصیات نے شہید کے گھر پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔ شہید گارڈ کمانڈو گرسیوک سنگھ کی چتا کو آج یہاں ان کے آبائی ٹاؤن انبالہ میں خوب اعزازات کیساتھ ’’بھارت ماتا کی جئے کے نعروں کی گونج‘‘ میں سپرد آتش کردیا گیا ۔ 25 سالہ گرسیوک کے بڑے بھائی ہردیپ نے جب چتا کو آگ دکھائی شہید کے ارکان خاندان غم و اندوہ سے بے قابو ہوچکے تھے ۔ شہید گرسیوک کو بندوقوں کے ساتھ سلامی کے ذریعہ پراثر خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔ گرسیوک کی شادی گزشتہ نومبر میں ہوئی تھی ۔ جب ان کی ارتھی کے جلوس نے شمشان کی سمت آخری سفر کا آغاز کیا ۔ ان کی والدہ امریک کور کئی مرتبہ بیہوش ہوگئیں جبکہ بیوہ جسپریت کور غم و اندوہ سے بیقابو ہوگئی تھیں۔ جس وقت چتا کو آگ لگائی جارہی تھی ، گا ؤں والے شہید کمانڈو کی بہادری کے چرچے کر رہے تھے ۔ گرسیوک کی نعش کو قومی ترنگے میں لپیٹ کو پورے اعزازات کے ساتھ ان کے گاؤں پہنچایا گیا تھا ۔ اس موقع پر ہریانہ کے دو وزراء انیل وج اور ابھیمنیو کے علاوہ مقامی دیہاتیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔