نئی دہلی، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں جاری گراوٹ کی وجہ ملک میں بھی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعرات کو پٹرول 16 پیسے سستا ہوکر ڈھائی ہفتے کی کم ترین سطح پر اور ڈیزل 34 پیسے سستا ہوکر تقریبا 20 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل معلومات کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 16 پیسے کم ہوکر 71.07 روپے فی لیٹر رہ گئی جو 19 مئی کے بعد سب سے کم ہے ۔ اسی طرح یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 34 پیسے کم ہوکر 65.22 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ اس سال 19 جنوری کے بعد اس کی نچلی سطح ہے ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ان دنوں خام تیل کی قیمت جنوری کے بعد کم ترین سطح کے قریب ہے ۔کولکتہ میں آج پٹرول 73.31 روپے ، ممبئی میں 76.76 روپے اور چنئی میں 73.84 روپے فی لیٹر رہ گیا۔کولکتہ میں ڈیزل کی قیمت 34 پیسے ، ممبئی میں 37 پیسے اور چنئی میں 36 پیسے کم ہوکر بالترتیب 67.14 روپے ، 68.39 روپے اور 69 روپے فی لیٹر رہی۔