نئی دہلی۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج معمولی 4 پیسہ فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ حکومت نے اکسائیز ڈیوٹی میں اضافہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے مکمل فوائد سے صارفین کو محروم کردیا۔ یہ کمی درحقیقت 1.04 روپئے فی لیٹر پٹرول میں اور 1.53 روپئے فی لیٹر ڈیزل میں ہونا چاہئے تھی، کیونکہ بین الاقوامی سطح پر گزشتہ پندرہ دن میں خام تیل کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر فی بیارل کمی آئی ہے لیکن حکومت نے حکومت نے قیمت پر نظرثانی کرتے ہوئے اتوار کے دن پٹرول کی اکسائیز ڈیوٹی میں ایک روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 1.50 روپئے فی لیٹر اضافہ کردی۔