پٹرول کی قیمتوں میں پھر ایک مرتبہ اضافہ۔ اب دہلی میں پٹرول فی لیٹر 83.40اور ممبئی میں90.75پیسہ تک پہنچ گیا۔

وسط اگست کے بعد سب اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ روپئے سے زائد تک کااضافہ ہوا ہے۔
نئی دہلی۔ ائیل مارکٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کے روز پھر ایک مرتبہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔نئی دہلی میں22پیسے اضافے کے ساتھ اب پٹرول فی لیٹر83.40پیسے ہوگا وہیں ڈیزل21پیسے اضافے کے ساتھ74.63فی لیٹر فروخت کیاجائے گا۔

وہیں 22پیسے اضافہ کے ساتھ ممبئی میں پٹرول کی قیمت اب فی لیٹر90.75ہوگئی ہے جبکہ 22پیسے اضافے کے ساتھ ہی ڈیزل فی لیٹر79.23فروخت کیاجارہا ہے۔وسط اگست کے بعد سب اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ روپئے سے زائد تک کااضافہ ہوا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل او پٹرول کی قیمت میں اضافہ کی وجہہ کچے تیل کی قیمت میں اضافہ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کچا تیل81ڈالر فی بیرل کا نشانہ پار کرچکا ہے اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کچے تیل کی قیمت میں کسی بھی جلد سے اضافہ ہوجائے گا۔

اسی ماہ کے اوائل میں انتخابی ماحول والے راجستھان میں میں پٹرول او رڈیزل پر دوروپئے کی ایکسائز میں کمی لائی گئی تھی۔

کرناٹک نے جہاں اسی طرح کا فیصلہ لیا وہیں مغربی بنگال حکومت نے ویاٹ پر ایک روپئے کی کمی لانے کا فیصلہ لیا جبکہ آندھرا حکومت نے فی لیٹر دو روپئے ویاٹ میں کمی کا اعلان کیاہے۔