نئی دہلی۔فرانس کے پوپ نے روہنگی مسلم کمیونٹی کے متعلق میانمار کے جارحانہ رویہ پر تنقید جاری کرتے ہوئے کہاکہ انہیں صرف اس لئے ہراساں وقتل کیاجارہا ہے کیونکہ وہ ان کی تہذیب اور مسلم عقائد کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
پوپ فرانسس جنھوں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ میانمار اور بنگلہ دیش کا نومبر 27اور ڈسمبر 2کے درمیان میں دورہ کریں گے جہاں پرروہنگی مسلمانوں سخت مصیبت کی زندگی گذار رہے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ ’’ سالوں سے وہ لوگ متاثر ہیں‘ صرف اسلئے کیونکہ وہ لوگ اپنی تہذیب اور مسلم عقائد کو نہیں چھوڑنا چاہتے‘‘۔
اگست میں برما کی جانب سے جاری مظالم کی مذمت میں روم کے سینٹ پیٹرس اسکورپر مختلف عقائد کے معززشخصیتیں جمع ہوئی اور اقلیتوں کے ساتھ جاری مظالم سے ’’ حفاظت ‘‘ کے لئے دعائیں بھی کی۔
پوپ فرانسس نے مذمت کرتے ہوئے کہاکہ’’ بری خبر ائی ہے کہ مذہبی اقلیتی جوکہ ہمارے روہنگی بھائی ہیں کے ساتھ بے تحاشہ ظلم کیاجارہا ہے۔
میں مکمل طور پر ان سے اپنا اظہار یگانگت کرتاہوں‘ ہم سب ملکر خدا سے ان کی حفاظت مانگتے ہیں‘ اور متاثرہ مرد وخواتین کی مدد مانگتے ہیں‘ اور ان کے لئے ان کے مکمل حقوق کی دعاء مانگتے ہیں‘‘۔