لکھنؤ : فلمی دنیا سے سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے والے شتروگھن سنہا کی اہلیہ پونم سنہا نے سماجوادی پارٹی کی ٹکٹ پر لکھنؤ پارلیمانی حلقہ سے اپنے نامزدگی کے کاغذات داخل کئے ۔ حالانکہ انہو ں نے دو دن قبل ہی ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔ حلقہ لکھنؤ میں عظیم اتحاد ایس پی ۔ بی ایس پی ۔ آر ایل ڈی ہیں ۔پونم سنہا کے مقابلہ بی جے پی امیدوار راجناتھ سنگھ رہیں گے ۔ راجناتھ سنگھ نے 2014ء میں بھی اسی حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی ۔
واضح رہے کہ پونم سنہا کے شوہر شتروگھن سنہا حال ہی میں بی جے پی کو الوداع کہہ کر کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔ اور پٹنہ صاحب سے مقابلہ کریں گے ۔