پولیس کے خلاف کاروائی ‘کودنڈرام کی اہلیہ کا مطالبہ

حیدرآباد: پروفیسر کودانڈرام کی شریک حیات شریمتی سوشیلا نے پولیس کے اختیار کردہ طرز عمل پر شدید تنقید کی

۔ انہیں راج بھون سے مایوسی ہوئی جس کے بعد کمشنر پولیس سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے شوہر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ مجرموں کی طرح رات کی تاریکی میں دروازہ توڑ کر میرے شوہر کو کیوں گرفتار کیاگیا

۔انہوں نے کہاکہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے ریالی منظم کرنا کیاجرم ہے ۔ پولیس نے نہ صرف یہ کہ ان کے شوہر کو گرفتار کیا بلکہ نامعلوم مقام پر لے گئے اور اطلاع دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔شریمتی سوشیلا پہلے راج بھون گئی تھی‘ جہاں گورنر سے ملاقات نہ ہوسکی۔

بعد ازاں کمشنر پولیس مہیندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیس کا طرز عمل غیر جمہوری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تقررات کئے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔

تلنگانہ جے اے سی کی جانب سے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے والے چنا ریڈی بھی اس موقع پر موجودتھے۔