ایپل ایگزیکٹیو ہلاکت کی سی بی آئی تحقیقات کیلئے ارکان خاندان کا مطالبہ
لکھنؤ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوپی میں ایپل ایگزیکٹیو کی ہلاکت پر ارکان خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر پولیس نے فائرنگ کیوں کی۔ آج متوفی ایگزیکٹیو انجینئرکے ارکان خاندان نے آخری رسومات انجام دینے سے اتفاق کیا۔ حکومت کی جانب سے 25 لاکھ روپئے کا معاوضہ منظور کئے جانے کے بعد ارکان خاندان نے احتجاج ختم کرکے اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ دو کانسٹیبلوں کو معطل کردیا گیا جنہوں نے تیواری کی کار کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ کار میں انکے ہمراہ آفس کی ساتھی ثناء خاں بھی موجود تھیں۔
لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ متوقع
اسلام آباد 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر امکان ہے کہ پاکستان کی طاقتور آئی ایس آئی کے سربراہ ہونگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی پروموشن بورڈ نے سربراہ افواج جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں چھ جنرلوں کی ترقی کو منظوری دی ہے ۔ اب عاصم منیر آئی ایس آئی کے سربراہ ہوسکتے ہیں۔