حیدرآباد : رچہ کنڈہ کمشنریٹ کی رکشک گاڑی پر ٹی آر ایس کا جھنڈا نصب کیا گیا ہے ۔ یہ تصویر سوشل میڈی پر زبر دست مقبولیت حاصل کررہی ہے ۔ اور پولیس کے مخصوص جماعت کاساتھ دینے پر تنقیدیں کی جارہی ہے ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوت نے اس معاملہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھنڈا پولیس پٹرولنگ کے دوران کسی نے لگادیا ہے ۔ پولیس اس شخص کو تلاش کررہی ہے جس نے یہ حرکت کی ۔
واضح رہے کہ ۲۳؍ نومبر کو رچہ کنڈہ پولیس حدود میں ٹی آر ایس کا انتخابی جلسہ کے دوران کسی نے پولیس رکشک گاڑی پر ٹی آر ایس کا جھنڈا لگا دیا ۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے او رکئی جگہوں سے تنقیدیں کی جارہی ہیں ۔ مسٹر مہیش بھاگوت نے کہا کہ پولیس یہ حرکت کرنے والوں تلاش کررہی ہے ۔ رچہ کنڈہ کمشنر مسٹر بھگوت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غلط اور افواہوں کے پوسٹس پر لائک یا کمینٹ نہ کریں اور نہ انہیں شیئر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس غیر جانبدارانہ ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں ۔