پنجاب کی واحدمسلم وزیر ۔ رضیہ سلطان سے ملاقات

مالریکوٹلہ( پنچاب): کانگریس پارٹی کی سینئر لیڈررضیہ سلطان پنجاب کی 117سیٹوں پر مشتمل ایوان اسمبلی میں واحد مسلم رکن ہیں۔

سال2017کے پنجاب اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدوار کی حیثیت سے مالریکوٹہ سے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والی رضیہ سلطانہ مقابلے میں مذکورہ اسمبلی حلقہ سے 58,982ووٹ لے کر سرفہرست رہیں اور دوسرے نمبر پر رہے اکالی دل کے محمد اویس کو 12,000ووٹوں سے شکست فاش کیا۔

محمداویس نے 46,280ووٹ لئے ۔رضیہ سلطانہ پنجاب کے مشہور پولیس عہدیدار محمد مصطفےٰ ڈی جی پی کے اہلیہ ہیں‘ 1985کے ائی پی ایس افیسر جنہیں سال2016میں دیگر دو ائی پی ایس عہدیداروں کے ساتھ پرموشن دیتے ہوئے پنجاب کاڈی جے پی مقرر کیاگیاتھا

۔پنجاب کے 26ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے دوسری مرتبہ کیپٹن امریندر کی حلف برداری کے موقع پر رضیہ سلطانہ کوبھی وزرات (آزاد قلم دان )کا حلف دلایاگیا۔

پنجاب کی 117اسمبلی سیٹوں پر 81خواتین کو امیدوار تھیں جن میں سے صرف چھ ہی کامیاب ہوسکیں۔سال2012انتخابات میں 93میں سے 14خواتین امیدوار کامیاب ہوئیں تھیں۔

کانگریس اور عام آدمی پارٹی سے تین تین خاتون امیدوار وں کو کامیابی ملی ہے۔وہ خوش نصیب خاتو ن امیدوار جن کا تعلق کانگریس سے ہے وہ ارونا چودھری( دینانگر) ساتکار کور( فیروز پور رورل) اور رضیہ سلطان(مالریکوٹلہ)سے ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی سے روپیندر کور روبی( بھٹنڈا رورل)‘ سروجیت کور( جاگرون) اور پروفیسر بلجندر کور( ٹالوانڈی سابو) کے نام شامل ہیں