پل پل دل کے پاس ‘ فلم کے ذریعہ سنی دیول اپنے بیٹے کرن دیول کو متعارف کروارہے ہیں ۔

نئی دہلی : سنی دیول اپنے بیٹے کرن دیول کو فلم ’’ پل پل دل کے پاس ‘‘ کے ذریعہ بالی ووڈمیں متعارف کروارہے ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر یوم عاشقاں کے موقع فلم کا پوسٹر جاری کیا ۔ اس فلم کو سنی دیول نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔ یہ فلم رواں سال ۱۹؍ جولائی کو ریلیز ہورہی ہے ۔ یہ فلم ایک محبت کی کہانی پر مشتمل ہے۔ سنی دیول کی ہدایت میں بننے والی یہ تیسری فلم ہے ۔

اس سے قبل انہوں نے ’’ دل لگی ‘‘ او رگھائل ونس اگین ‘‘ بھی ڈائریکٹ کی تھی ۔ کرن دیول فلم ’’ یملاپگلا دیوانہ۲‘‘ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں ۔ واضح رہے کہ پل پل دل کے پاس ‘‘ ان کے دادا دھرمیندر کی بلیک میل کا مشہور نغمہ کا حصہ ہے ۔

Leave a Comment