کشمیرمیں پلوامہ کے پنجگام سیکٹرمیں دہشت گردوں اورہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کےدرمیان مڈبھیڑکی خبرہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کوگھیرلیا ہے، جس میں سے دودہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ دونوں طرف سے کافی فائرنگ کی آواز سنی جارہی ہے۔ فائرنگ کی آوازسےاندازہ لگایا جارہا ہےکہ سیکورٹی اہلکاروں کوجتنے دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی خبردی گئی تھی، اس سے زیادہ دہشت گرد ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقےکوگھیرلیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی لوگوں سےگھروں کےاندررہنے کی اپیل کی ہے۔
اطلاعات کےمطابق سیکورٹی اہلکاروں کواطلاع ملی تھی کہ جنوبی کشمیرکے پلوامہ میں پنجگام سیکٹرمیں کچھ دہشت گرد پوشیدہ ہیں۔ اطلاعات کی بنیاد پرسیکورٹی اہلکاروں نے گھیرا بنایا اورعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کودیکھتے ہی دہشت گردوں نےفائرنگ شروع کردی۔ ابھی تک کی خبرکےمطابق سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کوگھیرلیا ہے، جس میں سے دودہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ دونوں طرف سےفائرنگ کی جارہی ہے۔ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد کےمارے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔ فائرنگ کودیکھتےہوئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد کو بھی بڑھایا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ پلوامہ اورشوپیاں میں جمعرات کودہشت گردوں اورسیکورٹی اہلکاروں کی مڈبھیڑمیں 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پلوامہ میں جیش محمد کے تین دہشت گرد نصیرپنڈت، عمرمیراورمحمد خالد مارے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہےکہ محمد خالد جیش کا کمانڈرتھا اور پاکستان میں رہتا تھا۔
اسی طرح شوپیاں میں بھی سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کومارگرایا۔ مڈبھیڑ کی جگہ سے زبردست مقدارمیں گولہ بارود اورقابل اعتراض اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ مڈبھیڑ کے دوران جب سیکورٹی اہلکارعام شہریوں کونکال رہےتھے، تبھی دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس میں سندیپ نام کا جوان شہید ہوگیا۔ سندیپ ہریانہ کا رہنے والا تھا۔