پرینکا چوپڑا ۔ نک جوناس کی عیسائی طرز سے شادی

جودھپور ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور نک جوناس نے آج عیسائی طرز سے شادی کرلی ۔ ان دونوں نے کیتھولک روایات کے مطابق شادی کی انگوٹھیوں کا تبادلہ کرلیا ۔ پیپلز میگزین کے مطابق دلہے کے والد یارلی کیون جوناس سر نے عیسائی تقریب کا اہتمام کیا جہاں یہ جوڑا مشہور بیانڈ کی دھن پر شادی کے بندھن میں بندھ گیا ۔ پرینکا نے شادی کا خصوصی لباس زیب تن کیا تھا اور جوناس نے بھی اپنے خصوصی دن کے لیے خاص لباس پہنا تھا ۔ یہ جوڑا جمعرات کو راجستھان کے بلیو سٹی پہونچ گیا تھا جہاں یہ دوہری شادی کررہے ہیں ۔ ایک شادی عیسائی طرز کی ہوئی اور اس کے بعد ہندو روایات کے مطابق کل اتوار کو شادی ہوگی ۔ اس موقع پر دونوں جانب کے ارکان خاندان موجود تھے ۔ ان میں پرینکا کی والدہ مدھو چوپڑا ، بھائی سدھارتھ اور کزن پرنیتی چوپڑا اور منارہ چوپڑا کے علاوہ دلہے نک جوناس کے والدین اور بھائی و بھابی بھی شریک تھے ۔۔