پرینکا نے بی جے پی سے پرگیا کے گوڈسے ریمارکس پر وضاحت کی مانگ کی ہے۔

نئی دہلی۔جنرل سکریٹری اے ائی سی سی پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کے روز بی جے پی کو اڑے ہاتھوں لیا جو بھوپال لوک سبھا سے بی جے پی کی امیدوار اور مالیگاؤں بم دھماکوں کی ملزم پرگیا سنگھ ٹھاکر کے بیان سے دوری بنائے ہوئے ہے جس میں پرگیا نے مہاتماگاندھی کے قاتل گوڈ کو ”حب الوطن“ قراردیاتھااور کہاکہ اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو وہ اس پرگیا کے اس بیان کے ساتھ کھڑے ہوکردیکھائیں۔

مذکورہ کانگریس لیڈر نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ”باپو کا قاتل ایک حب الوطن؟ہاے رام! اپنے ہی امیدوار سے خود کی دوری کافی نہیں ہے۔ قومی پرستی کی دعویدار بی جے پی اس پر اپنا موقف ظاہر کرنا ہوگا“۔

ایسے وقت میں پرینکا کایہ بیان سامنے آیا ہے جب بی جے پی ٹھاکر کے بیان سے خود کو دور رکھا ہے۔پرگیا نے دن میں مہاتماگاندھی کے قاتل گوڈسے کو ”دیش بھگت“ قراردیا تھا۔ ٹھاکر کا یہ ریمارک مکل نیدھی مائم کے صدر کملاہاسن کے اس بیان کے جواب میں تھا جس میں ہاسن نے گوڈسے کو آزاد ہندوستان کا پہلا ہندو دہشت گرد قراردیاتھا

Leave a Comment