پرکاش راج نے کہاکہ بربریت ‘ نفرت اور تعصب ہندو مذہب کی پہچان نہیں ہے۔ویڈیو

مشہورفلمی اداکار پرکاش راج نے ایک مباحثے کے دوران ہندوتوا کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کوغیر ہندو قراردیا۔ انہوں نے خلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ موت پر جشن مناتے ہیں وہ کس طرح ہندو ہوسکتے ہیں۔

اگر کوئی کہتا ہے کہ ایک مخصوص مذہب کا اس ملک سے صفایا کردے گا تو وہ کس طرح ہندو ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کوبھی ہندونہیں مانتا کیوں کہ وہ لوگ نفرت کی سیاست کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب میں نے ایک پروگرام کے دوران اس بات کا اعلان کیاتو دوسرے دن چند دائیں بازو تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے اس مقام پر جاکر گائے کے پیشاب سے اسٹیج کو دھویا اور اس کے بعد گمراہ کن پروپگنڈے کے تحت مجھے جو بیف کھانے والا او ربیف کھانے والوں کا حمایتی قراردیا ۔

پرکاش راج نے کہاکہ حالانکہ میں نے اس اسٹج سے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی مگر پھربھی ایسا کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوتوا تنظیمیں جھوٹ اور بے بنیاد باتوں او رالزمات کو اپنا پروپگنڈہ مشن بنائے ہوئے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی ترجمان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پرکا ش راج نے کہاکہ اگر میں وزیر اعظم پر حق جتاتے ہوئے ان سے سوال کرتا ہوں تو کیامیں ملک کا غدار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ میرے حق ہے کہ میں مجھے ہونے والی تکلیف پر وزیراعظم سے سوال کروں او ریہ میرا اختیار ہے میں ضرور کروں گا۔ پیش ہے مکمل ویڈیو ضرور ملاحظہ کریں