جب پوچھا گیا کونسی سیٹ پر مقابلہ کریں گے ‘ توگاڑیہ نے کہاکہ یوپی میں ایودھیا‘ مزید کہاکہ’’ ایودھیا میں ہمارا مضبوط موقف ہے‘‘
نئی دہلی۔وشواہندو پریشد(وی ایچ پی) کے سابق لیڈر پروین توگاڑیہ نے کہاکہ وہ ہفتہ کے روز اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے‘ اترپردیش اور گجرات کی تمام سیٹو ں پر مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں اپنے امیدوار اتاریں گے ‘ اس کے علاوہ سارے ملک میں بھی وہ اپنے زیادہ سے زیادہ امیدوار کھڑا کریں گے۔
جب پوچھا گیا کونسی سیٹ پر مقابلہ کریں گے ‘ توگاڑیہ نے کہاکہ یوپی میں ایودھیا‘ مزید کہاکہ’’ ایودھیا میں ہمارا مضبوط موقف ہے‘‘۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ان کی نئی پارٹی کا نام ہندوستان نرمل دل ہوگا‘ اور الیکشن کمیشن میں اس کو رجسٹرارڈ بھی کردیاگیا ہے۔
توقع ہے کہ ہفتہ کے روز اس کا عام اعلان بھی کردیاجائے گا۔ توگاڑیہ پارٹی کے قومی صدر ہونگے ۔سابق وی ایچ پی لیڈر نے کہاکہ انہوں نے پہلے ہی مختلف ریاستوں میں چالیس امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کرلیا ہے۔
مذکورہ پارٹی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے آرڈیننس کی راہ ہموار کرنے کا وعدے پر الیکشن میں مقابلہ کرے گی۔یہ تبدیلی ایسے وقت میں ائی جب وی ایچ پی نے اعلان کیاہے کہ وہ رام جنم بھومی معاملے پر اگلے چار ماہ میں لوک سبھا الیکشن ختم ہون تک کوئی احتجاج نہیں کرے گی۔
فی الحال توگاڑیہ انٹرنیشنل ہندو پریشد( اے ایچ پی)کے صدر ہیں جس کا قیام انہو ں نے پچھلے سال وی ایچ پی چھوڑنے کے بعد عمل میں لایاتھا‘ خفیہ بیالٹ میں توگاڑیہ کو ان کے بھروسہ مند راگھو ریڈی نے وی ایچ پی بین الاقوامی صدر کے عہدے کے لئے شکست دی تھی۔
توگاڑیہ نے کہاکہ’’ اگر ہمیں اقتدار ملتا ہے تو ہم رام مندر کی تعمیر کے لئے اندرون ایک آرڈیننس کو منظوری دیں گے‘‘۔
ان کی پارٹی کی جانب سے کسانوں موثر رقم کی فراہمی اور ایک وقت میں قرض معافی کی بات کرتے ہوئے توگاڑیہ نے کہاکہ’’ مودی جی( وزیراعظم نریندر مودی) کے تین فیصلے نوٹ بندی‘ جی ایس ڈی ‘ او رچھوٹی صنعت کے لئے غیر معمولی ٹیکس نوکریوں کا نقصان ثابت ہوا۔
میری تمام تر توجہہ صحت اور نوکریوں کے شعبہ پر ہوگی۔ ہم ہندوستان میں وال مارڈ کو بند کردیں گے‘‘