بنگلہ دیش میں روہنگی متاثرین کی مدد کے لئے کوکس بازار پہنچے خالصہ ایڈ کے ذمہ داران سے روایش کمار نے بات کی۔روایش کمار نے اپنے تبصرے میں بتایا کہ مشکل حالات میں انسانی بنیادوں پر مدد کرنے والے ممالک دنیاکا مرکز توجہہ رہتے ہیں۔
رواش کمار نے اس موقع پر سریا معصوم ایالن کردی کی ترکی کے سمندری ساحل پر پڑی نعش کا بھی حوالہ دیا اور کہاکہ اس نعش نے ساری دنیا کا جھجھوڑ کر رکھ دیاتھا۔
رواش کمار نے کہاکہ خالصہ ایڈ کو بھی ٹرول کیاگیا ‘ انہیں بنگلہ دیش جاکر روہنگیوں کی مدد کرنے پر شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے خالصہ ایڈ کے والینٹرس کو دہشت گردوں کا حامی بھی بتانے سے گریز نہیں کیاگیا۔
واضح رہے کہ خالصہ ایڈ نے بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں مقیم پچاس ہزار روہنگی پناہ گزینوں کے لئے لنگر کا اہتمام کررہا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=l0dxxLbj2EA&feature=youtu.be