پدماوت۔ ایس آر کے بالآخر فلم کے تنازع پر توڑی خاموشی۔

ممبئی۔بالی ووڈ کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہاکہ فلم پدماوت کے تنازع پر سب بڑے اداکار کسی خوف سے خاموش نہیں تھے بلکہ باکس آفس پر فلم کے کسی موقع کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے اس مقصد سے خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے۔ سنجے لیلا بھانسالی کی ہدایت کاری میں بنی فلم پدمات جنوری 25کو ریلیز سے قبل بے شمار تنازعات کا شکار ہوئی اور راجپوت گروپس نے فلم کو رانی پدماوتی اور راجپوت وقار کی توہین قراردیکر مذکورہ فلم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج مظاہرے بھی کئے۔شاہ رخ خان نے کہاکہ مشکلات حالات میں انڈسٹری کے اندر عدم اتحاد کی سونچ غلط ہے۔

 

مہارشٹرا میگنٹیک تقریب میں ’میڈیا اور مستقبل اور تفریح کی منصوبہ سازی کے عنوان پر منعقدہ پینل تبصرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ بعض اوقات جب لوگ باغی بن جاتے ہیں ‘ تو آپ کو ایک قدم پیچھے ہٹ جانا چاہئے۔ کوئی خوفزدہ نہیں ہے‘ بالی وو ڈ کے اداکاروں کے متعلق جب وہ بولتے ہیں تو ان کے اندر کا خوف خود بہ خو د سامنے آجاتا ہے‘ ان لوگوں کا کام صرف دولت کمانا ہے سماج کے لئے کچھ کرنا نہیں ہے‘ نہیں ۔ ہم ہمارے سماج سے محبت کرتے ہیں ‘ ہم اچھی اور تفریح سے بھر پور فلمیں بناتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں ہمارا سماج خوش رہے‘‘۔

 

اداکارنے کہاکہ میں نے فلم کی ٹیم کو اہمیت دینے کے بجائے تنازع کے دوران خاموشی اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا‘‘۔ شاہ رخ نے کہاکہ ’’ عام طور پر ہماری فلموں کا کاروبار ابتدائی دنوں میں ہوتا ہے ۔ اگر آپ ان ابتدائی دنوں کو ماردیں گے تو کاروبار متاثر ہوگا۔حالیہ دنوں میں وائی کام 18فلم( پدماوت ) کے ساتھ ہم نے لوگوں سے کہاکہ ’ کیوں دوسرے اداکار آگے نہیں ائے‘ وہ لوگ نہیں ائے‘ ارے لوگ وہ چھپ گئے ہیں۔ نہیں ہم لوگ چھپے نہیں تھے۔ اگر بڑے اداکار فلم کے متعلق بات کرتے تو یقیناًتنازع میں مزید شدت پیدا ہوجاتی اور بہت سارے باغی اس تنازع میں شامل ہوجاتے ۔

 

تنازع کے حقیقت کو دیکھتے ہوئے میں نے فلم ٹیم سے بارہاکہا ہے کہ جاری تنازع پر تمہاری بیان بازی آگ کو ہوا دینے کے مترادف ہوگا‘ تنازع سے خود کودور رکھوپھر اچانک ان لوگوں کی حقیقت نیوز چیانل کے ذریعہ سامنے ائی ‘ لہذا تم انہیں اہمیت مت دو‘‘۔ اداکار نے کہاکہ ہر وقت لوگ فلم‘ نیوز اور ویب سیریز سے اتفاق نہیں کرتے مگر جب بالآخر فلم ریلیز ہوتے جو اچھی ہے تو عوام خود ان کے منھ پر تمانچہ رسید کرتی ہے۔

 

شاہ رخ نے کہاکہ مسائل کا سامنے کرنے کے باوجود شاندار پیشکش کرنے والے لوگ کسی چیز سے خوف نہیں کھاتے انہیں فکر ہوتی ہے تو صرف ان لوگوں کی ہوتی ہے جو ان کی پیشکش کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔ فلم دیکھنے کے لئے وہ اپنے بچوں اور گھر والوں کے ساتھ آتے ہیں تاکہ ان کے گھر والے اور خود وہ خوش رہیں اگر ماحول تنازعات سے گھیرا ہوا ہے تو ایسا ممکن نہیں ہے۔ کوئی فرق نہیں پڑتا تم کتنا بھی انہیں روک لو‘ تخلیقی ذہنیت کے حامل لوگ اپناکام جاری ہی رکھتے ہیں‘ وہ چاہتے ہیں کہہ کر ہی رہتے ہیں۔ کچھ وقت وہ مشکلات میں گھر جاتے ہیں مگر ان مشکل حالات سے وہ گھبراتے ہیں‘‘