ممبئی۔ اداکارہ شاردھا کپور نے کہاکہ فلم میکر سنجے لیلا بھانسالی جس نے فلم ’پدماوتی‘ بنائی ہے کہ ساتھ جو بھی ہورہا ہے نہایت افسوسناک ہے۔فلم ’پدماوتی‘ کے خلاف مختلف راجپوت گروپوں کا شدید احتجاج جارہا ہے ان کا الزام ہے کہ بھانسالی نے تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔
کئی گروپ اس افواہ پر احتجاج کررہے ہیں کہ فلم میں راجپوت رانی پدمنی او رعلاؤ الدین خلجی کے درمیان میں رومانس کے مناظر ہیں۔
شاردھا نے رپورٹرس سے کہاکہ’’ میں سمجھتی ہوں یہ تم غیر یقینی ہے۔ جو بھی ہورہاہے کہ وہ تکلیف دہ اور غیر یقینی ہے۔ میں یہی کہنا چاہتی ہوں‘‘
ایک بعد دیگر مقام پر فلم پر روک لگادی گئی ہے جس میں راجستھان‘ اترپردیش ‘ مدھیہ پردیش اور گجرات ‘ پنجاب شامل ہیں۔
پدماوتی کی تاریخی حقیقت کو لیکر مورخین کی رائی الگ ہے۔
سولویں صدی کے تاریخی نظم ’’ پدماوتی‘‘ میں وہ شامل ہے۔قبل ازیں فلم ریلیز کی تاریخ یکم ڈسمبر تھی ‘ اس کے بعد فلم کی تاریخ کواگلی نوٹس تک ملتوی کردیاگیا ہے۔
شاردھا کپور اسکیچر شوز کی لانچنگ کے موقع پر یہاں موجود تھی۔