نئی دہلی:یوگا گرو رام دیو نے کہاکہ ان کی پراڈکٹ کمپنی جموں اور کشمیر میں فیکٹری یونٹ قائم کرنے کے لئے اراضی کی حاصل کررہی ہے اور ریاست میں نوجوانوں کو ملازمت بھی فراہم کی جائے گی۔ملک میں دہشت گردی کے متعلق بات کرتے ہوئے رام دیو نے کہاکہ ’’ جو کوئی بھی یوگا کا ماسٹر ہوگا وہ کبھی دہشت گرد نہیں بن سکتا‘‘۔
وادی میں تشدد کے متعلق پوچھے گئے سوالا ت کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بچوں کو تمام مذاہب کی بہتر چیزوں کے متعلق تعلیم فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ ایک دوسرے مذہب کے متعلق فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کی جاسکے۔
انڈیا ٹی وی کے کانکلیو ں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ میں مانتا ہوں یوگا وادی میں بحران پیدا کرنے والوں کو سبق سیکھنے کابہتر ین راستہ یوگا ہے‘‘۔ رام دیو نے کہاکہ پتانجلی 150ایکڑ اراضی جموں او رکشمیر میں حاصل کرنے جارہ ہے اور ہم نے کشمیر ی نوجوانوں کوروزگار کا بھی بھروسہ دلایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ چینی اشیاء کے بائیکاٹ کابھی اس موقع پر اعلان کیا او رکہاکہ چین کے ساتھ ہر محاذ پر مقابلے کے لئے ہندوستان تیار ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ یہاں تک ہمارے دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں بھی اب چین سے برآمد کی جارہی ہے۔
ایک ہندوستانی ہونے کی وجہہ سے ہمیں چاہئے کہ ہم چینی اشیاء کا بائیکاٹ کریں اور اس کی وجہہ وہ( چین) پاکستان کی مدد کررہا ہے‘‘۔ رام دیو نے اپنی سیاسی رائے میں ہندوستان سے کہاکہ ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کو واپس لے اور بلوچستان کو اس کی آزادی کی جدوجہد میں کھلے عام مدد کرے۔