پاکستان کے قومی دن پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیں مبارک باد پیش کی ہے : پاکستانی وزیر اعظم عمران خان

پاکستان میں 23مارچ کو قومی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ،کل جمعہ کے روز پاکستان کے وزیر اعظم نے دعوی کیا ہے کہ انہیں وزیر اعظم مودی کی طرف سے مبارکبادی ملی ہے ۔ نیوز ایجنسی این اے کے مطابق کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ انہیں وزیر اعظم مودی کا پیغام موصول ہوا ہے ۔انہوں نے لکھا ہے کہ میں پاکستان کے قومی دن پر پاکستانیوں کو نیک خواہشات پیش کر تا ہوں ،یہ وقت ہے کہ بر صغیر کے لوگ دہشت گردی اور خوف سے آزاد ہو کر ساتھ میں مل کر جمہوریت کے تحفظ اور امن کی بحالی کے لئے کام کریں۔
آپ کو بتادیں ہندوستانی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں ‘پاکستان نیشنل ڈے’ تقریب میں کسی بھی سرکاری نمائندے کونہیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان 23 مارچ کومنعقد ہونے جارہے ‘پاکستان نیشنل ڈے’ کا بائیکاٹ کررہا ہے۔ پاکستان نے جموں وکشمیرکے علیٰحدگی پسند لیڈروں کو بھی اس پروگرام میں مدعو کیا، جس وجہ سے ہندوستان نے اس کا بائیکاٹ کیا۔

آپ کوبتادیں 14 فروری کوہوئے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں تلخیاں ہیں۔ اس حملے میں سی آرپی ایف کے 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری پاکستان کے دہشت گردانہ تنظیم جیش محمد نے لی تھی، جس کے بعد سے ہندوستان نے پاکستان کے بالا کوٹ میں گھس کرایئراسٹرائیک کی تھی۔ اس کے بعد پاکستان نے ہندوستانی ایئراسپیس میں دراندازی کی تھی۔

https://twitter.com/ANI/status/1109129606425120771/photo/1