سری نگر : گورنر نریندر ناتھ دوہرا نے کہا کہ جمو کشمیر میں گذشتہ تین دہائیو ں سے جاری پاکستان کے درپردہ جنگ اور تشدد افراتفری کو ہوا دینے سے ریاست کی ترقی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ اسے جمو ں وکشمیر میں دہشت گردی کا ایجنڈہ جاری رکھنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات قائم ’ہونے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا ۔گورنر ووہرا نے ان باتوں کا اظہار شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد توم آزادی کی تقریب میں خطاب کے دوران کیا ۔
تقریب میں سابق وزرائے عبداللہ او رمحبوبہ مفتی ، مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران ، سیول پولیس او رانتظامیہ کے اعلی عہدیدار موجودتھے ۔ اسٹیڈیم کے اندر او رباہر سکیوریٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔ مسٹر ووہرا نے کہا کہ وادی میں بار بار کی ہڑتالوں کی وجہ سے مقامی لوگو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کشمیر کانام لئے بغیر کہا کہ حل طلب مسائل صرف بات چیت اورافہام و تفہیم سے ہی حل ہوسکتے ہیں ۔ گورنر نے پڑوسی ملک پاکستان پر جموں و کشمیر میں پراکسی وار کوجاری رکھنے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ریاستوں کی طرح جمو ں کشمیر بھی ترقیاتی اہداف کو حاصل کرتی آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریاست ملک کے کونہ پر واقع ہے او ربڑے بازاروں سے لمبی مسافتوں کی دوری کی وجہ سے اسے مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ مشکل جغرافیہ او رموسمی حالات او رنامعقول رابطوں کی وجہ سے بھی کئی معاملات درپیش ہیں۔