اسلام آباد:ہندوپاک سرحد پر جاری کشیدگی کے سبب ہندوستانی شعراء اور مصنفین اس سال کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی اُردو کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ کراچی کی پاکستانی آرٹس کونسل9بین الاقوامی اُردو کانفرنس کی میزبانی کررہی ہے۔
جو یکم جولائی تا14ڈسمبر سال2017منعقد ہوگی۔ رکن کونسل احمد شاہ کے حوالے سے روزنامہ ’’ڈان ‘‘نے لکھا کہ ہندوستانی ادیب وشعراء ہر سال اس کانفرنس میں شرکت کرتے ہیں جس سے کانفرنس کو وضع قطع ملتی ہے۔لیکن اس مرتبہ ہند۔پاک سرحد پرکشیدگی کے سبب وہ( ہندوستانی ادیب وشعراء اس کانفرنس کے مختلف اجلاسوں میں اپنی تخلیقات پڑھتے نظر نہیں ائیں گے‘‘۔
ہندوستانی شاعروں اور ادیبوں کے خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے احمد شاہ نے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر ادب کی تقسیم پر ایقان نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہاکہ وہ چند ہندوستانی مصنفین اور شعراء کو ویڈیو رابطے کے ذریعہ مجوزہ کانفرنس سے جوڑنے کی کوشش کریں گے۔ احمد شاہ نے کہاکہ امریکہ ‘ جرمن‘ ڈنمارک ‘ برطانیہ ‘ فن لینڈ مصرف اوردیگر ممالک کے اُردو اسکالرس اس کانفرنس میں حصہ لیں گے ۔
پاکستان کے تمام ممتاز ومصروف شعراء اور مصنفین کو مدعو کیاگیا ہے۔